علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا؛گورنر چوہدری محمد سرور

197

لاہور، 9 نومبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال پر  شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی اور عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اسی موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے  دعا  بھی کی  جبکہ  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔