عارف والا؛جماعت اہلسنت کے زیراہتمام  گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی ریلی

116

عارف والا،10نومبر(اے پی پی ):  حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام  دربار بابا محمد شفیع قبولہ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ سے فضاء گونج اٹھی اور شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا  رکھے جن پر شان مصطفیﷺ کی تحریریں درج تھیں ۔

ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر گولہ چوک پہنچی جہاں پر سابق این اے سید سلمان محسن گیلانی، جماعت اہلسنت کے ضلعی رہنما پیر آصف حسین شاہ ودیگر  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم ﷺ کی ناموس کی خاطر ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ ہرگز نہیں کریں گے، پوری امت مسلمہ نبی پاکﷺ کی ناموس پر ایک پیچ پر ہیں ،  احمد مجتبیٰﷺ کی شان کے بارے میں  گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

  انہوں نے کہا کہ حکومت وقت فی الفور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ملک فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے انکے سفیر کو ملک بدر کرے۔

 شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے بازی کی ۔