شکرگڑھ،10نومبر( اے پی پی): حکومت پنجا ب کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی محکمہ پا پو لیشن ویلفیئر کے زیر اہتما م انسد اد سموگ کے حوا لے سے آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں ڈسٹر کٹ پاپو لیشن آفیسر چوہدر ی سجا د احمد کے علا وہ دیگر فیلڈ سٹاف نے شرکت کی ۔
ریلی کے اختتام پر سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد ، ضلعی آفیسر بہبو د آبا دی سجا د احمد چو ہدر ی اور اے ڈی ما حو لیا ت حمید اختر نے سمو گ کے خطرات اور اس کے نقصا نا ت کے با رے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد سمو گ کی رو ک تھا م کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ ضلع کو مکمل طورپر سمو گ کی تبا ہ کا ریو ں سے محفو ظ رکھا جا سکے لہذا حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی سمو گ کے مکمل خا تمے کے لئے اپناکر دار ادا کرنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ سمو گ آلو د گی میں اضا فے کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حا دثات رونما ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر سانس کی بیما ریا ں جنم لیتی ہیں لہذا ہمیں سمو گ کے خاتمے کے لیے حکومتی
کوششو ں کو پر وان چڑھا نا ہو گا-











