شکرگڑھ،10 نومبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی سرویلینس پر خصو صی تو جہ دیں، اس حوالے سے ذرا سی کوتاہی بھی بر داشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے یہ با ت ڈسٹر کٹ ریسپا نس کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ محکمو ں سے ہفتہ وار انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدا مات کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس پر کام نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،کاغذی کارروائی کسی صورت قابل قبو ل نہیں ،انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع بھر میں ڈینگی کا کو ئی کیس نہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کام کرنا چھوڑ دیں بلکہ مزید جنگی بنیادوں پر ڈینگی سر ویلینس کو جاری رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرویلینس جا ری رکھیں ۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے تما م متعلقہ محکمو ں کے افسران کو ہدا یت کی کہ وہ ٹائر شاپس ،قبر ستان ،نرسریز ،کبا ڑخانے و دیگر مقا ما ت کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ،ڈینگی ہاٹ سپا ٹ کی چیکنگ میں معمو لی سی غفلت کی بھی گنجا ئش نہیں ،ما نیٹرنگ افسران سمیت ویگر تما م محکمو ں کی کا رکردگی رپو رٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں ۔
سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد اور ڈی ایچ او ڈا کٹر محمد طار ق نے اے ڈی سی جی کو انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں جا ری
اقدا مات کے بارے بتایا کہ کورونا وائر س کے پھیلا ﺅ کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدا مات کے تحت انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے سر ویلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں پٹرول پمپس ،قبر ستان،پارکس جیسے مقررہ 1273 ہاٹ سپاٹ ویگر چھو ٹے بڑے مقامات چیک کر رہی ہیں-
اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت بخاری ،ریسکیو 1122 ،فوڈ ، کے علا وہ دیگر افسران نے اجلاس میں شر کت کی۔











