ملتان ، 10 نومبر (اے پی پی ): سموگ کے خاتمے کے بارے میں ڈویژنل انتظامیہ کی ماحول دوست پالیسی،کمشنر ملتان نے تمام سرکاری دفاتر میں شجرکاری کی ہدایت کر دی جبکہ کمشنر آفس میں بھی ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آنے لگا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ 60 ہزار، سرکاری ہسپتالوں میں 18 ہزار جبکہ 9.5 کلومیٹر پلکن ایونیو پر 900 پلکن درخت اور املتاس ایونیو پر 130 املتاس کے تیار درخت لگائے گئے ہیں ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ مولسری کے 130 درخت لگا کر مولسری ایونیو تعمیر کیا گیا ہے، فضائی آلودگی کے مستقل خاتمے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا، نسل نو کی بقا کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ باتوں کا وقت گزر گیا،عملی اقدامات کی ضرورت ہے،گلوبل وارمنگ سے بچنے کا واحد راستہ شجرکاری ہے۔











