لاہور، 11نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کی نماز جنازہ بدھ کو یہاں والٹن روڈ پر ادا کردی گئی۔
نمازہ جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،پیر عثمان نوری ،ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،سیکرٹری اوقاف اور حکومتی عہدایدارن کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سید فیض الحسن شاہ کی تدفین ان کے آبائی علاقہ ڈیرہ چراغ آباد سارووال (نارووال) میں کی جائے گی۔











