ملتان؛پی ایچ اے ملازمین کیلئے شاہ شمس پارک میں فری شوگر اور ہیپا ٹائیٹس ٹیسٹ کا اہتمام

103

ملتان،  11 نومبر (اے پی پی):  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اور فیملی لائنز کلب کے اشتراک سے شاہ شمس پارک میں فری شوگر اور ہیپا ٹائیٹس ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، درجہ چہارم کے ملازمین کے لیئے ایسے مثبت اقدامات کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج سو سے زائد مالیوں کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں، ملازمین کی صحت کے لیئے مستقبل میں بھی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ مالی محنت اور لگن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیئے اقدامات جاری رکھے۔

اس موقع پر ملتان فیملی لائنز کلب ڈائریکٹر شیخ محمد رفیع اور صدر خالد صغیر اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز اقبال سیفی بھی موجود تھے۔