ملتان،11 نومبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی،ڈی او پاپولیشن ویلیفئر مظہر اقبال،عبدالوحید پاپولیشن ویلفیئر آفیسر،ڈاکٹر رضوانہ انور،محمد آصف،محکمہ صحت،اقاف کے افسران اور این جی اووز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا وقت کا تقاضا ہے،محکمہ بہبود آبادی کا پیغام شہریوں تک پہچانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں،آبادی پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت سے کوآرڈینیشن قائم کی جائے،پہلے سے فیلڈ میں موجود ہیلتھ سٹاف بہبود آبادی کا پیغام عوام تک پہچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو سالہ نئے پراجیکٹ کے تحت بہبودآبادی کا پیغام پہچانے کے لئے بھرپور پلاننگ جاری ہے،اس مقصد کے لئے علمائ،خطیب اور امام مساجد کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،65 علمائ،خطیب اور امام مساجد کو دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے معاوضہ بھی دیا جائے گا،اجلاس میں محکمہ بہبودآبادی کی کارکردگی کا تفصیلی کا جائزہ بھی لیا گیا۔











