-
ملتان، 15 نومبر (اے پی پی ): سیکٹر یری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے کو ہ سلیمان اور دیگر یونین کونسلز کا دورہ کیا۔
- دورہ کے دوران کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری صاف پانی کی سکیموں کے منصوبوں کا جائزہ لیا،علاقے کی عوام سے تبادلہ خیال کیا اور مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں،تمام منصوبوں کو جلد اور شفاف انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اور منصوبوں کی مانیٹرنگ سے عوامی رابطوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
- لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شکایات سیل میں بھی عوام کے مسائل جاننے میں مدد مل رہی ہیں۔











