اسلام آباد، 16نومبر (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ، جس دوران وزیر اعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی ہے ،نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔











