ملک قابل شیر آفریدی کی کاروباری برادری اور علاقے کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: محمد صادق سنجرانی

97

اسلام آباد، 17 نومبر(اے پی پی ):چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ضلع خیبر میں ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے سیفر ان کے چیئرمین سینٹر تاج محمد آفریدی کے بھائی  معروف تاجر راہنما ملک قابل شیر آفریدی کی تعزیت کیلئے اُن کے آبائی علاقے پہنچ گئے۔چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ملک قابل شیر آفریدی مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے  صبر جمیل کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک قابل شیر آفریدی کی کاروباری برادری اور علاقے کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ عظیم صفات کے مالک انسان تھے چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غم زدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔ تعزیت کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز سجاد حسین طوری، میر محمد یوسف بادینی، ڈاکٹر اشوک کمار، محمد جاوید عباسی،محمد علی خان سیف، احمد خان،فدا محمد، محمد ایوب، مرزا محمد آفریدی، ہلال الرحمن، محسن عزیز، محمد طلحہ محمود، ذیشان خانزادہ، دلاور خان، بہرہ مند خان تنگی, ہدایت اللہ ، شمیم آفریدی اور معروف سماجی شخصیات عبدالقادر اور نعمان خان بھی ساتھ تھے۔