سیالکوٹ ،17 نومبر (اے پی پی ): ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام “شان رسالت ﷺ” ریلی نکالی گئی ، ریلی ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ سے زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میر محمد نواز اور صدر چمبر آف کامرس قیصر اقبال بریار نکالی گئی۔
ریلی میں صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق و پی ٹی آئی چودھری محمد الیاس،سلمان طاہر، اشفاق نذر گھمن،سی او میونسپل کارپوریشن فیصل شہزاد، سی او تحصیل کونسل ثقلین احمد، ڈی او ایمرجینسی نوید اقبال سمیت ریسکیو وارڈنز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔











