حکومت پنجاب مذہبی اقلیتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے: صوبائی وزیر اعجا ز عالم آگسٹین  

86

لاہور ،18 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجا ز عالم آگسٹین  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر طبقے کو وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج مذہبی اقلیتوں کو بااختیار بنانے میں منفرد اہمیت کا حامل ثابت ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پنجاب مذہبی اقلیتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

ان خیالات   کا اظہار صوبائی وزیر نے دیوالی کی تقریب میں خصوصی شرکت کرتے   ہوئے  کیا ۔دیوالی کااہتمام ایک نجی ہوٹل میں محکمہ انسانی حقوق کیجانب سے کیا گیا۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے مذہبی اقلیتوں کے سنگ کیک کاٹنے کی رسم ادا کی اور  تمام مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں وغیرہ کے لئے مخصوص بجٹ مختص کیا ہے۔

اس موقع پر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ  بچوں، خواتین،خواجہ سراء کمیونٹی وغیرہ کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں مانا جا رہا ہے جبکہ  مذہبی آزادی کو آگے بڑھانے اور بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔