ملتان : ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ  کے  سلسلے  میں  سیرت النبیﷺ کانفرنس   کا   انعقاد

120

ملتان، 18 نومبر (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺکے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا  انعقاد  کیا  گیا ۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عرفان فرید نے کی۔ ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔

 تقریب کے مہمان خصوصی نامور مذہبی سکالر ڈاکٹر صفدر ہاشمی تھے اور مہمانانِ اعزاز پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول میاں ماجد، سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی و سیاسی شخصیات اسرار حسین اور راؤ بلال وسیم اور دیگر تھے۔

مذہبی سکالر ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور دیگر مقررین نے سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت، اسوہ حسنہ اور حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم  دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کر سکتے ہیں۔