اوکاڑہ ؛ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں واک کا   انعقاد

233

اوکاڑہ،18نومبر ( اے پی پی) ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ آفیسر فیاض احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش کی زیر قیادت واک کا انعقاد کیا گیا،واک کھرل چوک سے شروع ہو کر ٹینکی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

واک کا مقصد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے عقیدت ،احترام اور لازوال محبت اور دنیا کو بتانا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا گیا اور آپﷺ کی تعلیمات پوری دنیا کے انسانوں کے لئے قابل تقلید ہیں۔