میرپورخاص، 23نومبر(اے پی پی ): کالونی گراؤنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران مہران تھانے کا اہلکار میر محمد ناریجو شہید ہوگیا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں عزیز آباد میرپورخاص کا رہائشی وقاص ملک مارا گیاجبکہ پولیس مقابلے میں اے ایس ائی محمد علی شاہ زخمی ہوگیا ہے ۔
ایس ایس پی فیصل بشیر مینن نے اے پی پی کو بتایا کہ دوران چیکنگ قلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص وقاص ملک نے فائرنگ کردی جس سے مہران پولیس اسٹیشن پر تعینات پولیس موبائل ڈرائیور میر محمد ناریجو زخمی ہوگیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،شہید اہلکار کی جنازہ نماز پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن ، شہید اہلکار کے ورثاء، پولیس افسران، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











