نوشہرہ ورکاں؛ جماعت اسلامی کسان بورڈ  کے  زیراہتمام مرکزی کسان کنونشن کا  انعقاد

94

نوشہرہ ورکاں ، 23 نومبر (ا ے پی پی ):جماعت اسلامی کسان بورڈ  نوشہرہ ورکاں کے  زیراہتمام مرکزی کسان کنونشن نواحی گاؤں منج والی میں منعقد ہوا، کسان کنونشن میں پنجاب بھر سے کسانوں کو شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور کسان مشکلات و مسائل کے خاتمہ کے لیے دلجمی سے  بیک زبان آواز اٹھانے کے لیے کنونشن میں شریک ہوئے ۔

 کنونشن  سے  خطاب میں  جنرل سیکرٹری پنجاب بلال قدرت بٹ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کسان بورڈ اپنے کسان بھائیوں کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور کسان کی خوشحالی قوم کی خوشحالی ہے،  حکومت کسان دوست پالیسیاں بنائے اور مہنگی کھادوں اور ادویات سے چھٹکارا دلایا جائے۔

انہوں نے   مطالبہ کیا  کہ  گندم کی قیمت دو ہزار روپیے فی من، گنے کی قیمت دو سو روپیے من مقرر کی جائے اور لینڈ ریکارڈ آفسز میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔