جیکب آباد ؛ ایئر فورس، پولیس، حساس اداروں کی جانب سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 05 مشکوک افراد گرفتار

201

جیکب آباد،23 نومبر(اے پی پی ): ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے احکامات  پر  جیکب آباد  کی  سب ڈویژن، صدر اور شہباز ایئربیس کے اطراف میں  ائیرفورس،پولیس اور حساس اداروں کے افسران نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا ،سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کے دوران 300 سے زائد افراد کی موقع پر سرچ اور ویریفکیشن کی گئی جبکہ 05 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے  ریکارڈ کی ویریفکیشن کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

آپریشن  کے  دوران مختلف ہوٹلز، دکانوں سمیت اہم مقامات پر مشکوک افراد کی سرچنگ اینڈ ویریفکیشن بھی کی گئی ۔

اس موقع پر ترجمان جیکب آباد پولیس کا کہنا تھا کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں   اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔