چھٹیاں دینے کا فیصلہ تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گاچھٹیوں کے دوران تمام نجی اکیڈمیاں بھی بند رہیں گی:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

154

لاہور ،23 نومبر(اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں کو اس ہفتے کے دوران  10 جنوری 2021 تک کے لئے بند کر دیا جائے گا تجویز دی ہے کہ سکولوں کو بند کرنے کے نوٹیفیکیشن میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ طلبا کو مالز، پبلک پارکس، مارکیٹوں و دیگر عوامی تقاریب میں شرکت کی اجازت قطعاً نہیں ہو گی  یہ بلکل مناسب نہیں ہے کہ طلبا کو سکول سے چھٹیاں ہوں وہ عوامی مقامات پر گھومنے پھرنے چلے جائیں۔چھٹیاں مخض طلبا و اساتذہ کی خفاظت کے لئے دی جا رہیں ہیں اساتذہ کو منگل اور جمعرات کے روز سکولوں میں بلایا جائے گا سکولوں میں 50 فیصد اساتذہ ایک دن آئیں گے جبکہ باقی کے 50 فیصد ہفتے کے دوسرے دن آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  قائد ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے امتخانات مارچ کے مہینے میں ہوں گے اس بار طلبا کو چھٹیوں کے دوران کرنے کے لئے ہوم ورک دیا جائےگا  طلبا کے اگلی جماعت میں پروموشن کے لئے 50 فیصد گریڈنگ ان کو دئیے جانے والے ہوم ورک کے نتائج کے مطابق کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے امتحانات مئی یا  جون کے مہینے میں لئے جانے کی تجویز دی ہے  اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس کا پھیلاو خطرناک حد تک شدت اختیار کر سکتا ہے چھٹیاں دینے کا فیصلہ تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گاچھٹیوں کے دوران تمام نجی اکیڈمیاں بھی بند رہیں گی۔