اسلام آباد، 23 نومبر (اے پی پی ):چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس میں باہمی مشاورت سے کرنے پر دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہوا ، احتیاطی تدابیر کےلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے بھی شرکت کی ۔











