شکرگڑھ:سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان انور عزیز چوہدری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

165

شکرگڑھ،23 نومبر ( اے پی پی):دانیال عزیز کے والد اورسابق وفاقی وزیر بلدیات انور عزیز چوہدری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری کی نماز جنازہ ادا کردی، نماز جنازہ پیرظفراقبال شاہ آف علی پور سیداں شریف نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان، ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ایم این اے ارمغان سبحانی، ایم این اے عابد رضا، مذہبی سکالرڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، ن لیگی ایم پی اے ز  مولوی غیاث الدین، منان خان، بلال اکبر ممبرز صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں  سینکڑوں کی تعداد میں ان کے ووٹرو ں، سپورٹروں ،  سیاست دانوں اور سرکاری شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔انور عزیز چوہدری کو انکے  ڈیرہ واقع بدوال موڑ شکرگڑھ میں اپنی بیٹی کرن عزیز کے پہلو میں  سپرد خاک کر دیا گیا۔