جیکب آباد،24نومبر (اے پی پی ): فائرنگ میں قتل ہونے والے وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی رہنما سردار زادہ شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔
نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔انکی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی ۔
سردار زادہ شریف خان بلیدی نے کم عمری میں پی ٹی آئی جوائن کی اور سیاست کا آغاز کیا،32 سال کی عمرمیں آخری دم تک پی ٹی آئی سے جڑے رہے ، شریف خان بلیدی کو 2013 کے عام انتخابات میں پی ایس 13 کیلئے ٹکٹ دیا گیا تھا۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رہنماء تھے ان کا شمار وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔
ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے احکامات کے تحت ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکبندی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔











