اوکاڑہ،24 نومبر(اے پی پی ):نواحی ٹاؤن صابر پیا 54 ٹو ایل روڈ پر واقع لکڑیوں کے(ٹال) میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور 2 فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹہ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔











