کوہلو :پولیس چوکیوں کا جائزہ پولیس لائن میں عوام اور عمائدین سے کھلی کچہری پولیس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا 

206

کوہلو ،26 نومبر (اے پی پی )؛ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ  گے۔جہاں انہوں نے مختلف پولیس چوکیوں کا جائزہ لیااورپولیس لائن میں کھلی کچہری منعقد کر کےعوام کے مسائل سنیں اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیسنگ نظام میں بہتری کے لیے مزید  اصلاحات کر رہے ہیں کوہلو میں پولیس کے نئے تھانے بنائے جائینگے اور دیگر اضلاع میں تعینات کوہلو کےاہلکاروں کو جلد ضلع میں واپس تعینات کیا جائے گا  کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن کر اچھا لگا کوہلو کے شہریوں کا پولیس کے ساتھ تعاون خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی درخواست گزار کا مسئلہ حل ہونے میں دشواری پیش آئے وہ مجھے سے براہ راست رابطہ کریں ,پولیس کے بہادر جوانوں نے نہایت جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے کر ملک وقوم کےلئے قربانیاں دی ہیں۔