سکھر،27نومبر(اے پی پی ): آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر پورے پاکستان کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی سیکٹر کمانڈر خالد محمود نواز کی زیر نگرانی قومی شاہرہ ھالانی سے سندھ پنجاب بورڈر تک سکھر سیکٹر کے ڈی ایس پیز نے دیگر افسران کے ہمراہ موٹروے پولیس کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ۔
اس سلسلے میں سکھر سیکٹر میں مرکزی تقریب ایس ایس پی موٹروے آفیس سکھر میں سیکٹر کمانڈر سکھر خالد محمونواز کی سر براہی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں رایزنگ ڈے کے حوالے سے شہداءموٹروے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین کیا گیاجنہوں نے فرض کی ادائیگی کرتے ہوے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا ۔تقریب میں موٹروے پولیس کی 23 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سکھر سے روہڑی ٹال پلازہ تک فلیگ مارچ کیا گیا اور قومی شاہراہ پر مسافروں کو پھول بھی پیش کیے گیے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں رایزنگ ڈے کی تقریبات کے انعقاد سے پہلے آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کی دعوت پر آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب پٹھان ٍ سیکٹر کمانڈر سکھر خالد محمود نواز ٍموٹروے پولیس کے حاضر سروس ایڈیشنل آی جی صاحبان ڈی آی جی صاحبان اور ایس ایس پی صاحبان سمیت سابقہ 17 آئی جی موٹروے صاحبان نے شرکت کی،آن لائن کانفرنس میں تمام سابقہ آئی جی صاحبان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آنے وقت میں ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔











