نارووال،28 نومبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر کے ہمر اہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال میں انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا ، ضلع بھر میں پو لیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جا ری رہے گی ۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 38 ہزار 262 بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جائیں گے، جس کے لئے 796 ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، و دیگر شعبہ جات کے علا وہ با لخصو ص ڈائیلا سز یونٹ میں زیر علاج مر یضوں کی خیریت دریا فت کی، جس پر انچارج شعبہ ڈائیلا سز نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتال میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ 2009 سے قائم ہو نے والا شعبہ ڈائیلاسز صوبہ بھر میں ایک نمایاں مقا م حاصل کر چکا ہے ،ڈا ئیلاسز یونٹ میں درجن سے زائد ڈائیلاسز آپر یٹرز مشینیں کا م کر رہی ہیں اور روزانہ کی تعدا د میں درجنو ں مر یضو ں کے مفت ڈائیلاسز کیے جارہے ہیں ۔ اب تک تقر یبا 50 ہزار سے زائد مر یضو ں کا علا ج معا لجہ کیا جا چکا ہے اور کسی بھی لمحے مریضوں کو علا ج معالجہ کے حوا لے سے کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا تو اس سلسلہ میں شہر کی سماجی شخصیا ت کے علا وہ دیگر مخیرات حضرات بھر پور تعاون کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نا رووال نے ڈائیلا سز یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال صو بہ بھر میں کسی بھی بڑے ہسپتال سے کم نہیں، جہا ں مر یضو ں کو تما م تر طبی سہو لیات میسر آرہی ہیں، اور انشاءاللہ اسے مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تما م وسا ئل بر و ئے کار لائیں جا ئیں گے ۔
ڈی سی نے پو لیو مہم کے حوالے سے کہا کہ وطن عزیر کے نو نہا لو ں کا بہتر مستقبل بچو ں کی صحت سے وا بستہ ہیں اور ان کے رو شن کل کو بہتر بنانے کے لئے انہیں پو لیو کے قطرے پلانا ہو ں گے۔ لہذا والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفو ظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ہر صورت پو لیو کے قطرے پلا ئیں بصورت دیگر انہیں کسی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تما م سیاسی ،سما جی اور مذہبی تنظیمو ں کے نما ئندگا ن مہم کو کا میا ب بنا نے کے لیے اپنا کلید ی کر دار ادا کریں ،انہو ں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کر م سے اجتما عی کو ششوں کی بدولت ہما ر ا ملک جلدہی پولیو سے مکمل پا ک ہو گا ، پو لیو کے مکمل خاتمے کے لئے کی جانے وا لی کوششوں کے حوالے سے علماءکرام اور میڈ یا کے کر دار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
ڈپٹی کمشنر نا رووال نے محکمہ صحت کے افسران کو پو لیو مہم کے دوران مقررہ ٹارگٹ کو بر وقت مکمل کرنے کی ہد ایت کی ۔
اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لداور ڈا کٹر محمد افضال نے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال میں تمام شعبہ جا ت میں مر یضوں کو دی جانے وا لی سہو لیات، ان کے علا ج معالجے اور ڈی ایچ کیو میں اپ گریڈیشن کے حوا لے سے کیے جانے وا لے اقداما ت کے با رے تفصیل سے آگا ہ کیا-











