نارووال،02 دسمبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے وزیر اعلی پنجاب کے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کے لئے گورنمنٹ نیشنل ہائی سیکنڈری سکول میں قائم سنٹر کا افتتاح کردیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زاہدرفیق ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،پرنسپل میاں محمد سرور ،نمائندہ سماجی تنظیم پروفیسر ڈاکٹر خالد صدیقی،بنک آف پنجاب کے نمائندہ علی رضا، و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کےمستحق بزرگ مرد وخواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے اے ٹیم ایم کارڈ کے ذریعے فراہم کیے جائینگے،
اور وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے بزرگ شہریوں کی مالی معاونت کرنا ھے، جس سے بزرگ مرد و خواتین کی معاشی زندگی کر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زاہد رفیق نے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کو بتایا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں 65 سال سے زائد 1400 باہمت مستحق بزرگ خواتین میں ماہانہ 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کئے جائیں گے اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر نگرانی قائم سنٹرز میں بنک آف پنجاب و دیگرمتعلقہ عملہ تعینات کردیا گیا ھے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت مستحق بزرگ خواتین میں اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کئے-











