لاہور ،3 دسمبر (اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے برطانیہ کے سینئر پاکستانی نژاد سیاستدان اور سابق ممبر ہاؤس آف لارڈز برطانیہ ، لارڈ نزیر احمد نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
لارڈ نزیر نے وزیر توانائی کو پنجاب کو سولر صوبہ ڈکلئیر کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا نیا پنجاب سکول سولرائیزیشن پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا لارڈ نذیر نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا، برطانوی پارلیمان میں لارڈ نزیر کشمیریوں کے حق خوارادیت کی توانا آواز رہے ہیں۔











