کمشنر جاوید اختر محمود کا ملتان پبلک سکول کی اپگریڈیشن بارے عملی اقدام

94

 ملتان ،03 دسمبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کا ملتان پبلک سکول کی اپگریڈیشن بارے عملی اقدام،کمشنر جاوید اختر محمود نے گرلز برانچ میں کیفیٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا 6.7 ملین لاگت سے 10 مرلے پر کیفیٹیریا تعمیر کیا جارہا ہے کمشنر جاوید اختر محمود کا کیفیٹیریا کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے ملتان پبلک سکول اہم تعلیمی ادارہ،ہر شعبے کو اپ گریڈ کر رہے ہیں سکول کو نامور اور کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جاوید اختر محمود نے کہا  بہترین نتائج کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہےانفراسٹکچر کی بہتری کیساتھ تدریسی نظام کی بہتری کی ضرورت ہے اور کہا کیفیٹیریا میں 70طالبات کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہےجلد ہی ہارس رائیڈنگ کلب کی کلاسسز کا اجراء پبلک کیلئے شروع کیا جائے گا کمشنر ملتان نے ٹرمینیریا کا تیار درخت بھی لگایاایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔