نارووال : محلہ لوہاراں میں اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی

76

نارووال ،03 دسمبر (اے پی پی ): محلہ لوہاراں میں شہری کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو 1122 کی  ایمرجنسی ٹیموں نے بھر وقت رسپانس کرتے ہوئے دو گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو لیا، آگ لگنے سے مکان کی دوسری منزل زمین بوس ہوگئی، فائر فائٹنگ میں ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں اور 20 سے زائد جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا،بر وقت آگ پر قابو پانے کے

 باعث اہلخانہ مکمل طور پر محفوظ رہے، اور ہر قسم کا سامان جھلنے سے بھی بچ گیا-