کرونا وبا سے بچاو کے لیے یوم دعا منایا گیا-سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔پاکستان کرونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا: گورنر پنجاب

82

لاہور، دسمبر 4(اے پی پی): گورنر ہاؤس لاہور میں کورونا وائرس کے ملک میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعہ کے اجتماع میں خصوصی دعا کروائی گئی -گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے بھی خصوصی شریک کی۔جمعہ کے اجتماع میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا -ملکئ ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی -اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا سے بچاو کے لیے ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انھوں نے کہا کہ علما کرام کرونا سے بچاو کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں-پاکستان کرونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔