کوئٹہ، 04 دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چمن شہر کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ حکام نے انہیں بارڈر مینجمنٹ کی تعمیرات پر بریفنگ دی ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شیلا باغ کا دورہ بھی کیا۔











