اوکاڑہ، 05 دسمبر(اے پی پی ):قومی شاہراہ اختر آباد کے قریب تیز رفتارکیری ڈبہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں اسےآگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔











