ملتان؛ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، کریک ڈاون شروع  کر دیا گیا

114

ملتان،5دسمبر(اے پی پی): کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں،ہوٹلوں اور شادی ہالوں کےخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے   ۔چار دکانیں اور ایک میرج ہال سیل جبکہ ایک شادی گھر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ،اس کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

اے سی تحصیل صدر آبگینے خان نے شیرشاہ روڈ پر واقع بڑے ہوٹلوں کے خلاف ایکشن لیا، ہالز کے اندر گاہکوں کو کھانا کھلانے پر المائدہ ہوٹل پر10ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا اور بلے دا ڈیرہ پر10ہزار روپے، کوئٹہ خاکسار ہوٹل پر8ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ نواب ہوٹل پر15ہزار روپے اور محراب ہوٹل پر بھی15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اے سی شجاع آباد محمد زبیر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 دکانوں کو سیل کر دیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مرحبا مارکی شجاع آباد سر بمہر کردی گئی ہے۔

برہان میرج کلب ریلوے روڈ شجاع آباد کے مالک کے خلاف بھی  مقدمہ درج کرادیاگیا ہے پرائس مجسٹریٹ طارق ولی کی بہاولپور بائی پاس اورممتاز آباد میں کاروائی ، جمعہ خان ریسٹورنٹ اینڈباربی کیو کو7 ہزار روپے اور لاہوری کریم چاٹ کو2ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

 پرائس مجسٹریٹ عبدالخالق ناصرنے وہاڑی روڈ پر واقع شادی گھروں کی انسپکشن بھی کی، الجنت میرج کلب پر8ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ،عروج میرج ہال اور گرین لینڈ میرج کلب کو سخت وارننگ دے دی گئی۔