عارف والا: شہر اور گردونواح میں شدید دھند، سردی کی شدت میں مزید اضافہ

56

عارف والا ،05 دسمبر(اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ،حد نگاہ کم رہ گئی۔شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے   جبکہ مسافروں کو  بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق دوران سفر ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، عوام دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔