وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب فرخ عامل کی ملاقات

108

اسلام آباد،8دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب فرخ عامل نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران مختلف خارجہ پالیسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ نے سابق مستقل مندوب سے کہا کہ دوران ملازمت وزارتِ خارجہ کیلئے آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں  نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وسیع تجربہ کے حامل سابق سفراء سے مشاورت میری ترجیحات میں شامل ہے۔

ایمبیسڈر فرخ عامل نے مسئلہ کشمیر سمیت اہم خارجہ امور کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے اور خطے میں قیام امن کیلئے بہترین مصالحتی کردار ادا کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔