کرپشن کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے: ڈی جی نیب سکھر کا  کرپشن کے عالمی دن پر پیغام

87

سکھر،09دسمبر(اے پی پی ): ڈی جی نیب سکھر  مرزا عرفان بیگ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ پوری قومی کی جنگ ہے۔ ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ9 دسمبر کا دن عالمی طور پر اینٹی کرپشن  کے   دن کے  طور   پر   منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان انسداد بدعنوانی پروٹوکول پر اقوام متحدہ کا دستخط کنندہ ہے ، اس سلسلے میں پاکستان کے اقدامات دنیا بھر کی تمام تنظیموں سے  ہیں۔

ڈی جی نیب سکھر  مرزا عرفان بیگ  نے کہا کہ   نوجوان  میں    کرپشن کے خلاف آگاہی پیدا  کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے اندرقابلیت اور قانون کی علمبرداری کی  جائے  اور قانون کا احترام کا جذبہ پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت  سے ہم مختلف نوعیت کے پروگرام ،سیمینار ،واک ترتیب دیتے ہیں،اس دفع عالمی وبا   کی وجہ سے پروگراموں کو محدود کیا ہے تاکہ پبلک مقامات پر  رش نہ ہو۔