نوشہرہ ورکاں ؛ ضلع بھر کے ریسکیورز  مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس  دکھا نے  والے  اہلکاروں  کی حوصلہ افزائی کیلئے  تقریب 

110

نوشہرہ ورکاں،09 دسمبر(اے پی پی ):  ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوانوں کی جانب سے ضلع بھر کے ریسکیورز کے مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس ادا کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ریسکیو 1122 آفس نوشہرہ ورکاں میں انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں ہاشم گجر،صدر پریس کلب میاں عمران بشیر اور صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اقبال صدیق سدھو تھے ۔

تقریب میں اورنگزیب اشرف کو بطور بہترین کرکٹ کیپٹن ضلع گوجرانوالہ،میاں رمضان رضا میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کو بہترین سٹوری رائٹر ضلع گوجرانوالہ،صبا حسن کو بہترین ایتھلیٹ ضلع گوجرانوالہ،عبدالوحید ٹرینر ولنٹیئر ٹیم ،ولنٹئیر ٹیم کے کیپٹن کو بطور رنر اپ ضلعی مقابلہ جات میں اور امیر حمزہ کو بہترین فائر فٹ مقابلہ جیتنے پر انکی حوصلہ افزائی کے لئے مہمانوں کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں۔

 اس موقع پر ریسکیورز کی پرفارمنس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گیا،  ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیورز ہمارا فخر ہیں، انکی خدمات قابل رشک ہیں۔تقریب کے اختتام  پر عرفان موسی کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ریسکیورز پہ فخر ہے ہم اس سے بھی اچھی پرفارمنس پیش کرنے کا عزم کرتے ہیں اور اپنی قوم کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔