جیکب آباد،14 دسمبر(اے پی پی ): سی آئی اے ٹھل پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائیاں کر کے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
کارروائی کے دوران جیکب آباد پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات جس میں 60 لیٹر دیسی شراب، 1800 گرام چرس برآمد کر لی ، ملزمان پر مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ·











