ملتان 14 دسمبر (اے پی پی ):انٹر سٹی کرش کرؤانا تیکوانڈو لورز چمپئن شب منعقد ہوئی جس میں ساہیوال سے لے کر ملتان تک تیکوانڈو اکیڈمیوں نے حصہ لیا جن میں خصوصی طور پر تیکوانڈو لورز اکیڈمی اور پاسبان مارشل آرٹ اکیڈمی اور این ایس تیکوانڈو اکیڈمی نے حصہ لیا اس چمپئن شپ کے آرگنائزر محمد نعیم چوھدری تھے اور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور ناصر علی شاہ اور تصور حسین خان تھے انٹر سٹی کرش کرؤانا تیکوانڈو چمپئن شپ میں ایس او پیز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا کرش کرؤانا تیکوانڈو چمپئن شپ میں مقررین نے کہا کہ یہ کھیل بچوں اور بچیوں میں سلف ڈیفنس سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور بچے زاہنی طور پر اور جسمانی طور پر مکمل فٹ بھی ہوتے ہیں کرش کرؤانا تیکوانڈو چمپئن شپ میں تیکوانڈو لورز اکیڈمی اور پاسبان مارشل آرٹ اکیڈمی اور این ایس تیکوانڈو اکیڈمیز کے درمیان مقابلہ جات بھی ہوئے اور بچوں نے کاتے اور فائٹنگ بھی کی ان مقابلوں میں مجموعی طور پر این ایس تیکوانڈو اکیڈمی نے فسٹ پوزیشن حاصل کی اور سیکنڈ پوزیشن تیکوانڈو لورز نے حاصلِ کی اور بسٹ پرفارمنس پاسبان مارشل آرٹ اکیڈمی نے حاصلِ کی اور آخر میں حصہ لینے بچوں میں انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔











