ایپکاء ملازمین اور ریونیوعملہ کا احتجاجی مظاہرہ اور قلم چھوڑ ہڑتال۔

221

اوکاڑہ۔14دسمبر( اے پی پی)؛پنجاب کے دیگر شہروں طرح تحصیل اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں ایپکاء ملازمین نے صدر گوہر عباس زیدی  کی قیادت میں سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے سول جج کی جانب سے محکمہ ریونیو عملہ اور افسران سے ہتک آمیز سلوک کئے جانے پر قلم چھوڑ ہڑتال کی مظاہرین نے سول جج  ساہیوال سرگودھا کے خلاف نعرے بازی کی ایپکاء کے صدر ایپکاگوہر عباس زیدی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر  رینالہ خورد رضوان اشرف نے  سپریم جوڈیشل کونسل اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کے سول جج کےخلاف قانون اورخلاف آئین فعل پر نوٹس لیتے ہوئےتحقیق کی جائے کے کس کے ایما پر ادروں میں تصادم اور پرتشدد حالات پیدہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے۔ یاد رہے  کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا کو راجہ محمد حیدر کو سول جج محمد نعیم نے ناجائز تجاوازت کے معاملہ میں بیلف کے ذریعے دفتر سے عدالت بلوا کر بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں جس پر پورے پنجاب میں انتظامی آفیسران سراپا احتجاج ہیں۔