سکھر۔ 14دسمبر( اے پی پی ): کوئینس روڈ سکھر پر واقع الشیخ اپاڑمنٹ میں 4 ڈاکو تین فلیٹوں کا مکمل صفایا کرکے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔مقامی افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔مزکورہ پلازہ کے چوکیدار اور مقامی لوگوں نے ڈاکو کا پیچھا کیا اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اطلاع پر پولیس ایس ایچ او دیدار ابڑو جائے وقوعہ پر پہنچے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔پولیس اور مقامی انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی۔











