ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کا  معززین علاقہ اور تاجر برادری کیساتھ خصوصی اجلاس، مختلف امور زیر غور آئے

121

صوابی ،15 دسمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صوابی شوکت خان نے  معززین علاقہ اور تاجر برادری کے ساتھ خصوصی اجلاس کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او صوابی فاروق خان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران منشیات،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کے خلاف تعاون و دیگر اہم امور اور    اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

امن و امان کی برقراری و  کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزز کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد اور منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دینے اور منشیات سے پاک معاشرہ کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ منشیات ایک لعنت ہے لہذا اس لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 اس موقع پر محفوظ بچے روشن مستقبل کے حوالے سے بھی عام لوگوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا  گیا کہ  اس حوالے سے معززین علاقہ  اپنا کردار ادا کریں اور بچے قوم کے مستقبل ہیں لہذا انہیں سمجائیں کہ غلط لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا نہ کریں۔

 دو فریقین کے مابین اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا  گیا کہ ایک پر امن معاشرے کو تشکیل دینے کے لیے ساتھ دیں تاکہ آنے والے کل میں ہمارے نئے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔