کوئٹہ، 16 دسمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت چوتھی اسٹیرینگ کمیٹی رول آف لاءروڈ میپ پروجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے سدباب (یو این او ڈی سی) کو متعلقہ حکام کی جانب سے پروجیکٹ پر بریفنگ دی گئی اور بلوچستان میں قانون کی عمل درآمد کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت اس میں اصلاحات اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ صوبے میں قانونی وضح کردہ روڈ میپ کے حکمرانی کے ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت اور پائیدار، موثر اور قابل احتساب فوجداری انصاف نظام کے بلڈنگ بلاکس کے قیام میں روڈ میپ پر عمل آوری نے بہت طویل سفر طے کیا ہے۔قانون کی عملداری کے بنیادی ڈھانچہ اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کی ضرورت پر مزید پیشرفت کی ضرورت ہےصوبائی حکومت کی طرف سے500 ملین پروجیکٹ کے لیے مختص کئے ہے جو کہ خوش آئند ہیں انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی صوبہ میں عمل درآمد سے اس نظام کے مستحکم ہونے میں مدد مل سکے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کی اہلیت کو مزید موثر اور پائیدار بنانے جس سے جوابدہی کے محصول نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی خصوصا پسماندہ طبقات جس میں خاص طور پر خواتین، بچوں، غریب اور پسماندہ افراد تک نظام انصاف کو مزید تقویت ملے گی حکومت بلوچستان کے قانون اور انصاف کے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ روڈ میپ کو کامیاب بنانے کے لئے باہمی روابط اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کے ساتھ کام کریں۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کرمنیل جسٹس اور قانونی اصلاحات روڈ میپ کی خصوصیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں شہریوں کے لئے جوابدہ اور موثر انصاف کی فراہمی، امن کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی جو کہ خوش آئند بات ہے۔











