ملتان؛ گل داؤدی کی نمائش 23 دسمبر کو قاسم پارک قعلہ کہنہ پر منعقد ہو گی

133

ملتان، 20دسمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر  جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ گل داؤدی کی نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نمائش 23 دسمبر بروز بدھ قاسم پارک قعلہ کہنہ پر منعقد ہو گی۔ نمائش کے لیے 12 ہزار سے زائد گملے تیار کیے ہیں، درجنوں اقسام کے رنگ اور پھول شہریوں کو بھر پور تفریح فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے چئیرمین پی ایچ اے کے ہمراہ قاسم پارک میں گل داؤدی کی نمائش کے لیے کی جانیوالی تیاریوں کے جائزہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی اور دیگر افیسران بھی موجو د تھے۔

 آغا محمد علی عباس نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ پھولوں کی نمائش، پی ایچ اے گزشتہ سالوں سے کر رہاہے۔ اس روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ موسم سرما میں شہریوں کو بھر پور تفریح فراہم کریں گے،جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے مالیوں اور ہارٹی کلچر آفیسران کی کاوشوں کو سراہا۔

چیئرمین پی ایچ اے نے اس مو قع پر کہا کہ شہر ی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھے،ماسک کے بغیر نمائش میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں، گل داؤدی کی تیاری گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے،اسی طرح دیگر موسمی پھولوں کی نمائش کا بھی اہتمام کریں گے۔