ڈینگی سے مکمل محفو ظ رہنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گئی: ڈپٹی کمشنر نارووال

126

نارووال،21دسمبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے کہا ہے ڈینگی سے مکمل محفو ظ رہنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گئی ،ڈینگی لاروا کھڑے پانی کی صورت جنم لے سکتا ھے لہذا کھڑے پانی کی تلفی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے،ڈینگی سرویلینس ٹیمیں قبرستان،نرسریز،ٹائرشاپس و دیگر مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سرویلینس ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں،متعلقہ محکموں کے افسران ڈینگی سرویلینس کے ٹاسک کو سو فیصد پورا کریں اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،کورونا وائر س کی دوسری لہر ہمارے لئے مسائل پیدا کر سکتی ھے ،لوگوں کو کورونا کےخطرات سے محفو ظ رکھنے کے لئے پہلے کی طر ح بھر پو ر ا قداما ت جاری رکھناہو ں گے اور کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کر نا کو یقینی بنانا ہے لہذا اب ہمیں پہلے سے زیا دہ چوکس رہنا ہو گا ،بازاروں ،اوپن ما رکیٹس اور پبلک مقا ما ت پر کورونا ایس او پیز کی پاسدار ی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ہسپتالوں ،سبزی و فروٹ منڈیو ں سمیت ہو ٹلز و دیگر مقا ما ت پر مو جود لو گو ں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں، فیس ما سک کا استعما ل یقینی بنایا جا ئے بصورت دیگر ہمیں کسی بھی آزما ئش سے گز رنا پڑسکتا ہے ۔ انہو ں نے یہ بات ڈسٹر کٹ ریسپا نس کمیٹی اور کورونا وائر س کے ممکنہ پھیلا ﺅ کی رو ک تھا م کے حوا لے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ ، سی ای او ڈا کٹر حا فظ محمد خالد،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈا کٹر خا لد محمو د، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت چوہدر ی محمد عارف،پرنسپل محمود خاں ٹیکنیکل کالج محمد سعید ، ڈسٹر کٹ سول ڈیفنس آفیسر عا صم ریا ض واہلہ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر کا لجز مراد علی گوندل،ایڈ یشنل ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈا کٹر عمیر ، سیکریٹری آر ٹی اے مریم خا ں ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ما حولیات حمید اختر، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر سجا د احمد چوہدری ،ڈسٹرکٹ انٹا ما لوجسٹ اما نت علی ،سی ڈی انسپکٹر محمد اکرام ،محمد ریا ض سمیت ، ایجو کیشن ،ریسکیو 1122 ،فوڈ اور سی او تحصیل کونسل و میونسپل کمیٹیز طیبہ اقبال ،محمد یوسف ،احمد وقار بھٹی،شہباز کیانی،نصیر احمد و دیگر افسرا ن نے اجلاس میں شر کت کی۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے کئے جانے وا لے اقدا ما ت تسلی بخش ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں  کو بھی اپنا کام کرنا ھو گا اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کام کر نا چھوڑ دیں بلکہ مزید جنگی بنیا دو ں پر ڈینگی سر ویلینس کو جاری رکھا جا ئے اور بالخصو ص کورونا وائرس کے پھیلا ﺅ کی ر وک تھا م کے لئے موثر اقدا مات کئے جا ئیں ۔ سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد نے ڈپٹی کمشنر نا رووال کو بتایا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے پو لیو اور ڈینگی کے حوا لے سے ضلع بھر میں کو ئی کیس نہیں جبکہ کورونا وائر س کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر سے 1585 سیمپل لیے گئے جس میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا، اور اس وقت 4 افراد کورونا سے متاثر ہیں جو کہ ہوم آئیسو لیشن میں ہیں، اور ان کی حا لت بہت بہتر ہے مزید محکمہ صحت کی ٹیمیں پو ری طر ح چوکس ہیں اور لوگو ں کو کورونا وائر س سے محفو ظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھر پور انداز میں کا م کر رہی ہیں-