ملتان، 23دسمبر(اے پی پی):بوسیدہ سوریج لائن کی تبدیلی کے باعث سروسز متاثر ہونے کے معاملہ پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے شمس آباد کا دورہ کیا،انہوں نے سیوریج اور واٹر سپلائی افسران موقع پر طلب کر لیا۔
بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ شمس آباد میں 36 انچ کی بوسیدہ لائن تبدیل کی جا رہی ہے، 650 فٹ نئی لائن ڈالی جا چکی ہے۔
ایم ڈی واسا نے واٹر سپلائی لائن کے دوبارہ پھٹنے کا بھی نوٹس لیا اور واٹر سپلائی ڈویژن کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی اور واٹر باؤزر کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا بھی کہا۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔











