ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم 7 لاوارث گمشدہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری

119

ملتان ، 24 دسمبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم 7 لاوارث گمشدہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے۔

شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی بھرپور کاوشوں کے باوجود ان بچوں کے لواحقین کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے، بچوں کو مختلف مقامات سے لاوارث گمشدہ پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، ان بچوں میں 11 سالہ عبید ولد آصف 6 سال قبل مظفر آباد ملتان سے ریسکیو کیا گیا ، اپنا گھر خانیوال بتاتا ہے، 16 سالہ گونگا بہرہ لڑکا 5 سال قبل ریسکیو ہوا، فرضی نام ٹی ٹی رکھا گیا ہے ، 11 سالہ شاہد ولد شعیب 5 سال قبل دوران سیلاب دائرہ دین پناہ کوٹ ادو سے گمشدہ پاکر ریسکیو کیا گیا ، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، 13 سالہ احمد 4 سال قبل ضلع لیہ سے لاوارث گمشدہ پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچے کا ذہنی توازن درست نہیں،9 سالہ اقبال ولد موسیٰ تقریباً 2 ماہ قبل ریسکیو کیا گیا بچے کو تھانہ سٹی لیہ سے لاوارث گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا، بچہ اپنے گھر کا ایڈریس نہیں جانتا،  11 سالہ احمد رسول اپنا گھر اسلام پور بتاتا ہے، 8 سالہ ابوبکر ذہنی توازن درست نہیں،  شامل ہیں۔

کوئی بھی شخص ان بچوں کو یا ان کے لواحقین کے بارے میں جانتا ہو وہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان  یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔