اللہ رب العزت نے انسان کو دنیا میں زندگی فلاح انسانیت کے لیے گزارنے کا حکم دیا ہے؛مظہر اقبال ساجد

100

نوشہرہ ورکاں،25دسمبر(اے پی پی):جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مظہر اقبال ساجد نے کہا ہے کہ انسان کا مقصد حیات زندگی کے تمام تر  معمولات کے لیے ہے، اللہ رب العزت نے انسان کی دنیا پر آمد سے لیکر تمام زندگی فلاح انسانیت کے لیے گزارنے کا حکم دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مظہر اقبال ساجد اور دیگر مقررین نے نوشہرہ ورکاں کے نجی میرج ھال میں اسلامی جمیعت طلبہ نوشہرہ ورکاں کی جانب سے یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ھم اپنی زندگی کے سفر میں سٹوڈنٹ ہیں، تاجر ہیں یا کسی بھی پیشہ سے منسلک ہیں، ہر لمحہ  مالک کائنات کے احسانات کو یاد رکھیں اور معاشرے میں کمزور اور بے کس افراد کے لیے ہمدردی اور خدمت کے جزبہ کو فروغ دیں۔

اس موقع پر حافظ ڈاکٹر محمد انور رضا، میاں لیاقت علی امیر سٹی جماعت اسلامی،سردار عبد الرزاق،رانا خالد خاں، عظیم سدھومیاں گلزار احمد،رانا محمد سیعد اور اسلامی جمیعت طلبہ کے درجنوں  کارکنان اور زمہ داران موجود تھے۔

مقررین نے تقریب کو شایان شان سجانے اور اہتمام کرنے پر اسلامی جمیعت طلبہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔