گوادر،یکم جنور ی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی سال نو کے آغاز پر جشن گوادر ایونٹ کا سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ منفرد انداز میں انعقادکیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر ضان زرکون کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی خوبصورت ساحلی ہٹی سمارٹ سٹی گوادر کے ساحل کنارے سینڈآرٹ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد شائقین کو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سال نو کے آغاز پر ملک بھر کی طرح گوادر کے عوام سال نو کا جشن پروقار انداز اور منفرد میں منانے کیلئے پدی زر کے ساحل کنارے پہنچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی تفریح کیلئے جشن گوادر کے ایونٹ سے گوادر میں جشن کا سماں ہوگیا ہے۔ گوادر جیوانی پسنی اورماڑہ سربندن اوردیگر ساحلی علاقوں کے آرٹسٹوں نے سینڈآرٹ کے شاہکار نمونوں اوراپنے ہاتھوں کی جادوگردی سے شائقین سے دادتحسین سمیٹ لی۔ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی بدولت ترقی کے منازل طے کرتا گوادر کاساحل امن ترقی خوشحالی کی علامت بن رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر میجرریٹائرڈ عبدالکبیر اورکمشنر مکران طارق قمر کی جانب سے سینڈ آرٹ کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایونٹ سائٹ کا معائنہ اور منتظمین کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کی گئیں۔











